ممبئی: بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی پر کچھ میچز کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سنیل گواسکر نے اس معاملے پر کہا کہ میں نے اسٹیڈیم میں یہ صورتحال نہیں دیکھی، سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا اس لیے مجھے اصل معاملے کا علم نہیں۔
سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اس میچ کے دوران دو تجربہ کار افراد نے جس طرح سے رویہ اختیار کیا وہ باعث شرم تھا، مجھے نہیں معلوم غلطی کس کی تھی لیکن میچ فیس کے 100 فیصد جرمانے سے بڑھ کر سزا سنائی جانی چاہیے تھی۔
