Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
الیکشن کمیشن دھاندلی کی شکایت پر 23 جنوری کو سماعت کرے گا |

الیکشن کمیشن دھاندلی کی شکایت پر 23 جنوری کو سماعت کرے گا

کراچی : الیکشن کمیشن نے جماعتِ اسلامی کی کراچی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان جماعتِ اسلامی کی درخواست پر 23 جنوری کو۔کیس کی سماعت کرے گا۔جماعتِ اسلامی نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دھاندلی اور غلط گنتی کی شکایات کی ہیں۔

جماعتِ اسلامی نے الیکشن کمیشن سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔