Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Mahira Khan and Mehwish Hayat good luck for sarfaraz

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں‌ قومی لباس، سرفراز کی سادگی نے اداکارؤں‌ کے بھی دل جیت لیے

لندن: ورلڈکپ 2019 کی بکنگم ہاؤس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی سادگی نے اداکارؤں کو دیوانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل برطانوی شاہی محل کے سامنے ورلڈکپ 2019 کے کپ کی رونمائی اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد تمام کپتانوں کی ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے افتتاحی تقریب اور ملکہ برطانیہ سے ملاقات میں پاکستان کا قومی لباس زیب تن کیا۔ سرفراز احمد نے سفید قیمص شلوار اور سبز رنگ کا کورٹ پہنا۔

کپتان کی سادگی اور منفرد انداز پر لوگوں نے انہیں سراہا اور ملکی ثقافت زندہ رکھنے کے اقدام کو بہترین قرار دیا۔ سرفراز کی سادگی اور انداز نے دو پاکستانی اداکارؤں کو بھی دیوانہ بنا دیا۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرفراز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مرد سفید رنگ قمیص شلوار میں اچھا اور بہت زیادہ متاثر کن نظر آتا ہے‘‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ سرفراز آپ کے لیے نیک تمنائیں اور بہت ساری دعائیں،پوری قوم کو امید ہے آپ ہمیں مایوس نہیں کریں گے اور ہمیں اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گےـ مہوش حیات نے قومی ٹیم کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کپتان سرفراز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا، کپتان سمیت پوری ٹیم کو ماہرہ نے بھی گڈ لک کہا۔