Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش |

سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور: شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔معروف اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

نور بخاری کے بیٹے کا نام محمد علی رضا رکھا گیا ہے، اداکارہ نور بخاری نے بیٹے کی پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اللّٰہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے الحمدللّٰہ‘‘، میرے بیٹے محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔

نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے کی تھی لیکن 2 سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی، بعد ازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ رہی۔

نور نے 2012 میں عون چودھری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی 2015 میں اداکارہ نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی جو کہ 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

2020 میں ہی نور بخاری کی جانب سے بیٹی کے ساتھ ایک نومولود کی تصاویر اور ضروری سامان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک نومولود کا اضافہ ہوا ہے۔

2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔