کشمیریوں کو اپنی بقاکے خطرے کا سامنا ہے : محبوبہ مفتی

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کشمیریوں کو اپنی بقا کے خطرے کا سامنا ہے کیونکہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت جموں و کشمیر کے وسائل کوبرصغیر میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی طر ز پر لوٹ رہی ہے ۔

سرینگر میں محبوبہ مفتی کی زیرصدارت اجلاس میں منظور قرارداد میں کہا گیا کہ غیر کشمیری ہندوئوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کرنے کیلئے خصوصی بستیاں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ مقامی لوگوں کو جبری بے دخل کیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں اپنے آئینی حقوق کی بحالی کیلئے پر امن طور پرجمہوری جدوجہدجاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کی تجدید کی گئی ۔

محبوبہ مفتی نے تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: