کورنگی زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں ایک اور ھوا کی بیٹی سسرالیوں کی بھینٹ چڑھ گئی، مقتولہ عابدہ کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی زہر پلا کر ابدی نیند سلا دیا. مقتولہ کے بھائی کا بیان، مقدمہ درج ہونے کے باوجود سسرالیوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
مقتولہ کے بھائی بلال کا کہنا ہے کہ بہن نے مرنے سے پہلے بتایا کہ اس کی نند اور گھر والوں نے اسکو زبردستی زہر پلایا گیا، واقعہ 27 اور 28 کی رات پیش آیا واقعہ کے بعد سے اب تک پانچ روز گزرنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا، ملزمان بہت با اثر ہیں پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے SHO کا کہنا ہے کہ SSP کی اجازت کے بغیر مقدمہ درج نہیں کر سکتے روزانہ تھانے کے چکر لگا کر تھک گئے ہیں۔
مقتولہ کے بھائی بلال نے حکام بالا ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہن کے قتل کا مقدمہ درج کر کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ .بہن کے قتل کا مقدمہ درج کر وانے کے لئے بھائی بلال تھانے میں موجود ہے میڈیا سے اہل خانہ نے مدد مانگی ہے۔
