لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔
عمران کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے سے کیا جائے گا۔ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔
ایف آئی اے اور پولیس نے اس سلسلے میں تیاری مکمل کر لی۔
