Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور راہپوٹو کی عاشورہ محرم کے جلوس میں شرکت | زرائع نیوز

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور راہپوٹو کی عاشورہ محرم کے جلوس میں شرکت

کراچی(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے افسران کے ہمراہ عاشورہ محرم کے جلوس میں شرکت کی اور نمائش چورنگی وگردونواح میں جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی کی حدود میں عاشورہ کے اہم جلوس ومجالس کا انعقاد ہوتا ہے خاص طور پر مرکزی نوعیت کے جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوتے ہیں اس لئے خصوصی طور پر محکمہ بی اینڈآر اور ایم اینڈ ای اور دیگر محکمہ جات نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بہترین اقدامات کئے جس کی بدولت جلوس کے روٹس سمیت امام بارگاہوں کے گردونواح سڑکیں کلئیر اور راہیں روشن رہیں جبکہ تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا جس پر افسران قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی امید ہے کہ بلدیہ شرقی کے افسران ضلع شرقی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے دورے کے دوران اہل تشیع انجمنوں، تنظیموں اور جلوس ومجالس کے منتظمین نے ان سے ملاقات کی اور بلدیاتی خدمات کی بروقت فراہمی پر ڈپٹی کمشنر آصف جان صدیقی، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو، اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیہ شرقی کے افسران کو زبردست الفاظ میں سراہا، دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر سول اقبال ملاح، سلمان میمن،ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغا سمیر ودیگر افسران بھی موجود تھے.