پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

لا ہور : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر اسمبلی کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7 مارچ کو سنا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: