دوران پروازمسافر کا انتقال, بھارتی ایئر لائن کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی :بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی ایئر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی۔

سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا، 60 سالہ مسافر عبداللّٰہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نائیجیریا کا شہری ہے، بھارتی ایئر لائن کی پرواز نئی دہلی سے دوحہ جا رہی تھی۔