لیبیا میں خراب موسم کی وجہ سے کشتی الٹ گئی ,30 افراد لا پتا

لیبیا: لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے کے باعث 30 افراد لاپتا ہوگئے۔

زرائع نے اطالوی کوسٹ گارڈز کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے بعد 17 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ کشتی خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔

انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔