Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
فوجی کارروائی پر نائیجیریا کے شدت پسندوں کا بھرپور جواب، 16 فوجیوں‌ سمیت 18 ہلاک |

فوجی کارروائی پر نائیجیریا کے شدت پسندوں کا بھرپور جواب، 16 فوجیوں‌ سمیت 18 ہلاک

فوجی کارروائی پر نائیجیریا کے شدت پسندوں کا بھرپور جواب، 16 فوجیوں‌ سمیت 18 ہلاک

نائیجیریا میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے بم اور راکٹ حملے میں 16 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے مغربی افریقا سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گروپ نے ریاست بورنو کے دارالخلافہ میدوگری اور مونگنو کے گاؤں کے درمیان ایک ہائی وے پر فوجی قافلے پر حملہ کیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں 16 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 11 فوجی زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کرنے سے پہلے فوجی قافلے کو روڈ کنارے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا، حملے میں کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔