مٹیاری: پانچ بچوں کی ماں بدچلنی کے الزام میں‌ قتل

سندھ کے ضلع مٹیاری کے علاقے ہالا میں پانچ بچوں کی ماں کو سیاہ کاری کا الزام لگا کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مٹیاری کے گاؤں راؤنڈ میں پانچ بچوں کی ماں بے نظیر پر علاقہ مکینوں نے سیاہ کاری کے سنگین الزامات عائد کیے۔

پڑوسیوں کے الزامات پر شوہر کے بھتیجے اور بہن نے مل کر گولی مار کر قتل کیا۔ ورثا کے مطابق ایمن الیاس اور کاشف نے بے نظیر کو قتل کیا ہے۔

قتل کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے آلہ قتل برآمد کیا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو قریب سے تین گولیاں ماری گئیں اور سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ موقع سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے پانچ بچوں میں سے سب سے بڑے کی عمر 14 سال ہے، ان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ پڑوسیوں نے تکرار کے بعد خاتون پر بدچلنی کا الزام لگا کر اُسے قتل کیا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru