Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صدر مملکت نے کامران ٹیسوری کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا | زرائع نیوز

صدر مملکت نے کامران ٹیسوری کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو خدمات عامہ کے شعبہ میں ان کی کاوشوں پر تمغہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔

کامران خان ٹیسوری ایک معروف کاروباری اور مخیر شخصیت بھی ہیں اور وہ 9 دفعہ بہترین ایکسپورٹرز ٹرافی اور تین مرتبہ بزنس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں، اس کے علاوہ ایک مرتبہ گولڈن سن آف دی کنٹری کا اعزاز بھی انہیں دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تمغہ امتیاز ملنے پر گورنر سندھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس ایوارڈ کے لئے اللہ تعالی کے حضور سر بہ سجود ہوں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں گے۔