منکی پوکس کے حوالے سے عذرا پیچوہو کا وضاحتی بیان جاری

کراچی : کراچی میں منکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا وضاحتی بیان آ گیا۔

وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں منکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر مسافر میں منکی پوکس کی علامات سے متعلق کوئی صداقت نہیں۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کو تصدیق کے بغیر کسی قسم کی اطلاع جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

محکمہ صحت تمام صورتحال کو از خود مانیٹر کر رہا ہے۔

جناح ہسپتال اور چانڈکا میڈیکل ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیرِ صحت کے مطابق کراچی میں 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

منکی پوکس سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔