Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسٹیٹ بینک ,حج کے لئے 50ملین ڈالرز کی پہلی قسط جاری | زرائع نیوز

اسٹیٹ بینک ,حج کے لئے 50ملین ڈالرز کی پہلی قسط جاری

کراچی :سرکاری حج اسکیم کے لئے درکار ڈالرز کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک نے جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لئے حکومت سے 213 ملین ڈالرز مانگے تھے۔

50ملین ڈالرز پہلی قسط کے طور پر سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو موصول ہوگئے۔

وزارت خزانہ نے 40 ملین ڈالرز کی دوسری قسط اسٹیٹ بینک کو دے دی ہے۔

جو تین سے چار روز میں شیڈول کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو مل جائے گی۔

60 ملین ڈالرز کی تیسری قسط 30 اپریل تک درکار ہے۔

چوتھی قسط کے 63 ملین ڈالرز مئی کے تیسرے ہفتے میں وزارت حج کو سعودی عرب میں مل جائیں گے۔

وزارت خزانہ نے درکار ڈالرز طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔