سندھ ہائیکورٹ ؛پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز کی استعفیٰ منظوری کیخلاف جواب طلب

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز کی استعفیٰ منظوری کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

زرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز کی استعفیٰ منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ خواتین ایم این ایز کو غیرقانونی طریقے سے ڈی نوٹیفائی کیاگیا۔

استعفیٰ دینے والے ارکان سے تصدیق نہیں کی گئی ۔
عدالت نے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت10مئی تک ملتوی کردی ۔