Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملائیشیا سمٹ‌ میں‌ عمران خان کی عدم شرکت، سعودی عرب کی خواہش، ذرائع | زرائع نیوز

ملائیشیا سمٹ‌ میں‌ عمران خان کی عدم شرکت، سعودی عرب کی خواہش، ذرائع

اسلام آباد: جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دباؤ پر وزیر اعظم نے ملائیشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کیا، کوالالمپور میں اسلامی سمٹ کا تین روزہ انعقاد ہورہا ہے جس میں اب پاکستان کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے۔

سرکاری سطح پر دورے کی منسوخی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا البتہ سفارتی ذرائع اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ وزیراعظم ملائشیشن ہم منصب کی طرف سے ملنے والے دعوت نامے کو دباؤ کے بعد مسترد کرچکے ہیں،

سفارتی ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ سعودی عرب کے دباؤ پر وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے، عمران خان کو دورے اور سمٹ میں شرکت کی دعوت ڈاکٹر مہاتیر کے خصوصی ایلچی اور ملائشیا کے ڈپٹی وزیر خارجہ مرزوکی بن جاجی یحییٰ نےرواں سال نومبر میں دی تھی۔ جس کے بعد 6 دسمبر کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا دورے کی تصدیق کی تھی۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق 23 نومبر کو ڈاکٹر مہاتیر نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک کوالالمپور میں اسلامی سربراہ اجلاس منعقد کرے گا، جو 19 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گا، سمٹ کا تھیم قومی سلامتی کے حصول میں ترقی کا کردار ہو گا، سمٹ میں انڈونیشیا، پاکستان، قطر اور ترکی کے سربراہان حکومت و مملکت ، کے علاوہ 450 لیڈرز، اسکالرز، مذہی اکابرین شرکت کریں گے۔ ترکی سے صدر طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو اور پاکستان سے عمران خان کو اجلاس میں شریک ہونا تھا۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر طیب اردگان سے ملاقاتوں کے دوران کوالالمپور سربراہ اجلاس کا منصوبہ بنایا تھا۔جبکہ ملائیشیا نے سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ ماہرین کے خیال میں وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ سعودی عرب اور یو اے ای کے لیے باعث اطمینان تو ملائیشیا کے لیے باعث تشویش ہو گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ مہاتیر محمد نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو گاڑی کا تحفہ بھیجا جس کی تقریب قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔