Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مراد سعید کے والد آسٹریلوی ائیرپورٹ‌ پر پکڑے گئے؟ | زرائع نیوز

مراد سعید کے والد آسٹریلوی ائیرپورٹ‌ پر پکڑے گئے؟

میلبرن: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کو میلبورن ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے نامکمل دستاویزات کی بنا پر روک لیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد سعیداللہ گزشتہ روز پاکستان سے آسٹریلیا کے شہر میلبرن پہنچے تھے جہاں انہیں نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ائیرپورٹ پر حکام نے روک لیا۔

ذرائع کے مطابق میلبرن پولیس امیگریشن نے سعیداللہ کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے اور 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اُن کا اہل خانہ سے تاحال رابطہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق سعیداللہ ویزا دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔

مراد سعید کے والد کا چالان کرنے والا ٹریفک پولیس ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا