Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آسٹریلیا :بارش کیساتھ آسمان سےمچھلیاں بھی برس پڑیں! | زرائع نیوز

آسٹریلیا :بارش کیساتھ آسمان سےمچھلیاں بھی برس پڑیں!

سڈنی: آسٹریلیا کے ایک دور دراز قصبے میں بارش کے ساتھ ساتھ آسمان سے زندہ مچھلیاں بھی برس پڑیں، اس حیران کن اور دل دہلا دینے والے واقعے کو دیکھ کر رہائشی حیران رہ گئے۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقع آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع ،لجامانو ، نامی قصبے میں یہ منظر دیکھنے کو ملا۔

اس واقع پر گائوں کے بزرگان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے واقعات ماضی میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2010 میں بھی اس قصبے پر آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے۔