کرونا وائرس: نمازِ جمعہ میں‌ حرم خالی، امام اور نماز میں‌ ہچکیوں‌ سے روتے رہے، ویڈیو دیکھیں

کرونا وائرس: نمازِ جمعہ میں‌ حرم خالی، امام اور نماز میں‌ ہچکیوں‌ سے روتے رہے، ویڈیو دیکھیں

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف پھیلا کر رکھا ہوا ہے اب تک کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 70 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

مہلک وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لیے حکومتوں کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی عمرہ زائرین پر پابندی عائد کی جبکہ حرم کعبہ کو عشا کے بعد سے فجر سے ایک گھنٹہ پہلے تک مکمل بند رکھا جاتا ہے، اس دوران وہاں جراثیم کش اسپرے اور دھلائی کا کام کیا جاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق امام کعبہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران سورۃ الرحمان کی تلاوت کرتے ہوئے زاروقطار رونے لگے جبکہ مقتدی بھی دہاڑیں مار مار کر ہچکیوں کے ساتھ روئے اور انہوں نے اللہ سے پناہ مانگی۔

تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ مطاف کو طواف کے لیے بند کیا گیا جبکہ پہلے اور دوسرے مالے پر طواف کا سلسلہ جاری ہے، عمرہ ادائیگی پر پابندی کی وجہ سے صفا مروہ پر سناٹا بھی پڑا ہے جبکہ حرم اور مسجد نبوی ﷺ کی صورت حال یہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: