Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرونا وائرس، اذان میں‌ تبدیلی، گھروں‌ پر نماز ادا کرنے کی صدائیں | زرائع نیوز

کرونا وائرس، اذان میں‌ تبدیلی، گھروں‌ پر نماز ادا کرنے کی صدائیں

کرونا وائرس، اذان میں‌ تبدیلی، گھروں‌ پر نماز ادا کرنے کی صدائیں

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف پھیلا کر رکھا ہوا ہے اب تک کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 70 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

مہلک وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لیے حکومتوں کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی عمرہ زائرین پر پابندی عائد کی جبکہ حرم کعبہ کو عشا کے بعد سے فجر سے ایک گھنٹہ پہلے تک مکمل بند رکھا جاتا ہے، اس دوران وہاں جراثیم کش اسپرے اور دھلائی کا کام کیا جاتا ہے۔

کویت کی ایک مسجد کے مؤذن نے اذان کے دوران حی علیٰ الصلوۃ ، حی علی الفلاح کے بعد الصلوۃ فی بیوتکم (نماز گھروں پر ادا کریں) ادا کیے۔ اسلامی تاریخ اور تعلیمات کے اعتبار سے نبی ﷺ نے بارش اور طوفانی کے وقت یہ الفاظ اذان میں شامل کرنے کی ہدایت کی تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جائے۔