مردہ باد کا نعرہ الطاف حسین کا نہیں‌ تھا، لگوانے والا غدار ہے، باسط علی

مردہ باد کا نعرہ الطاف حسین کا نہیں‌ تھا، لگوانے والا غدار ہے، باسط علی

کراچی: معروف سابق کرکٹر باسط علی نے گزشتہ روز وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

باسط علی نے اپنے کرکٹ میں آنے کی وجہ بتائی، انہوں نے اپنے تلخ لہجے یا رویے کے حوالے سے بتایا کہ ’میں اندر سے بہت نرم ہوں، لوگ چہرے کو دیکھتے ہیں دل کو نہیں دیکھتے، میں پاکستان میں نہیں پاکستان میرے دل میں رہتا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈکپ کے دوران میں نے جب دعویٰ کیا کہ بھارت جان بوجھ کر میچز ہارے گا تاکہ پاکستان فائنل میں نہ کھیلے تو مجھ سے ملازمت واپس لے لی گئی، جس کے بعد معاشی تنگدستی شروع ہوئی اور پھر میں لاہور منتقل ہوا، برے حالات میں لوگوں کو پہچانا اور میں رب سے قریب ہوگیا۔

ایک سوال کے جواب میں باسط علی نے الطاف حسین کو ماضی قرار دیا جبکہ وسیم بادامی نے سوال پوچھا کہ مردہ باد کا نعرہ لگانے پر کیا آپ بانی ایم کیو ایم کو غدار سمجھتے ہیں؟

سوال کے جواب پر باسط علی نے کہا کہ پاکستان کو مردہ باد بولنے والا میری نظر میں غدار ہے اور الطاف حسین نے نعرہ خود نہیں لگایا بلکہ اُن سے لگوایا گیا اور جس نے لگوایا وہ امریکا میں ہے، نعرہ لگوانے والا غدار ہے، لگانے والا، اس بات کا فیصلہ خود کریں۔

مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کی تصویر دیکھ کر باسط علی نے کہا کہ میں کوئی تبصرہ دینا چاہتا، جس پر بادامی نے پوچھا یہ محبت ہے یا۔۔۔ اس پر باسط علی نے بولا کہ کوئی بات منہ سے نکل جائے اور اگر برا لگ جائے تو بہتر ہے خاموش ہی رہوں۔

مکمل ویڈیو

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru