’’پاکستان جاکر قتل ہونا نہیں چاہتا‘‘

امریکا میں مقیم اہم سیاسی شخصیت نے پاکستان نہ آنے کی اہم وجہ بیان کردی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث نے پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستانی سیاست میں موجود سنگین خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے انڈیپینڈنٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کی وجوہات پر پہلی بار مختصر مگر کھل کر بات کروں گا، پاکستان جاکر قتل کردیا جاؤں گا اس لیے وہاں نہیں جارہا۔

ذوالفقار جونیئر نے ذو معنی الفاظ میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں جنہیں قتل و غارت کی عادت نہیں ہوتی وہ قتل ہو جاتے ہیں؟ ، بھٹو جونیئر کے مطابق ’انہیں قتل ہونا پسند نہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں آتے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی حالت میں ملک آکر قتل ہونا نہیں چاہیں گے جب کہ اُس کے بدلے میں خلقِ خدا کا بھلا بھی نہ ہو؟ انٹرویو کے دوران ذوالفقار بھٹو جونیئر نے 2017 میں سامنے آنے والی اپنی رقص کی ویڈیوز کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہیں آرٹ اور فن میں سکون ملتا ہے، جس وجہ سے وہ آرٹ کے شعبوں میں مختلف روپ میں نظر آتے ہیں۔

یاد رہے کہ بیرونِ ملک میں مقیم غنویٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو گزشتہ دنوں لاڑکانہ پہنچی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ باقاعدہ سیاست میں حصہ لینے آئیں البتہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: