کراچی سے تعلق رکھنے والے 11سالہ ایماز علی نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا گیا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ ایماز نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 57 ممالک کی سرحدیں دیکھنے کے بعد اُن کے نام بتائیں۔ ایماز علی کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ہیں اور انہوں نے اتنی کم عمر میں ورلڈ ریکارڈ حاصل کر کے نا صرف سب کو حیران کردیا بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کردیا۔

ایماز علی نے یہ ریکارڈ 8 اکتوبر 2019 کو اپنے نام کیا اور اب یہ نوبل انعام حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ 11 سالہ ننھے ایماز علی کا ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں۔
