نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کو ایک گھنٹے میں‌ حیران کردیا، اداکار نے اہم اعلان کا اشارہ بھی دے دیا

پاکستانی اداکارہ اور سیاسی رہنما حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے انہیں ایک گھنٹے کے دوران حیران کردیا، جبکہ حمزہ علی عباسی نے بھی سوشل میڈیا چھوڑنے کے ساتھ اہم اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تین خوبصورت تصاویر اسٹوریز میں شیئر کیں ، دو تصاویر میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود تھے جبکہ تیسری میں نیمل حیران کن کام کررہی تھیں۔

نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کو خوبصورت پیٹنگ بنا کر حیران کیا اور یہ پینٹنگ انہوں نے ایک گھنٹے کے دوران بنائی۔

دوسری جانب گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ کے اختتام تک ایک اہم اعلان کرنے جارہے ہیں، اُس وقت تک وہ سوشل میڈیا بھی استعمال نہیں کریں گے۔

https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1182790638456262656?s=20