Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جمائما خان اور غنویٰ بھٹو کے درمیان نوک جھوک، ایک دوسرے کو بے شرم قرار دے دیا | زرائع نیوز

جمائما خان اور غنویٰ بھٹو کے درمیان نوک جھوک، ایک دوسرے کو بے شرم قرار دے دیا

کراچی: غنویٰ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی فیملی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس پر جمائما نے کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں بے شرم قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ پر جمائما نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جمائما کا کہنا تھا کہ جس تصویر کا ذکر کیا گیا ہے وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی (اسرائیل نہیں) اور ہم نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔

غنویٰ بھٹو نے جواب دیا کہ معافی چاہتی ہوں مگر تم مجھے شرم پر لیکچر مت دو۔

پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ اور مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی بیوہ غنویٰ بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما سے معذرت کرلی۔

جواب میں جمائما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس تصویر کا ذکر کیا گیا ہے وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی (اسرائیل نہیں) اور ہم نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے، آپ کو شرم آنی چاہیے۔