یوم علی کے موقع پربلدیہ شرقی کی جانب سے بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی جلوس کی انتظامیہ اوراہل تشیع انجمنوں کی جانب سے بہترین انتظامات پر بلدیاتی انتظامیہ کوخراج تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی ایم سی ایسٹ  کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بہترین بلدیاتی  خدمات ہر موقع پر عوام تک
پہنچائی جائیں اور اس کے لئے ڈی ایم سی ایسٹ کی کاوشیں عوام کے سامنے ہیں یہی وجہ کہ محرم، ربیع الاول اور یوم علی ؑ جیسے مواقعوں پرعاشقان رسول اور عزاداران کو مثالی خدمات پیش کرنے کے لئے ڈی ایم سی ایسٹ پیش پیش رہتی ہے ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ایسٹ/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمدعلی شاہ و میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک نے یوم علیؓ کے موقع پر کئے گئے بلدیاتی انتظامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں مساجداور تروایح کے دیگرمقامات پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے  یوم علیؑ کے حوالے سے نشتر پارک وگردونواح میں جہاں تک  ڈی ایم سی ایسٹ  کی حدود ہے کئ روز سے لگاتار جراثیم کش اسپرے کو یقینی بنایا گیا تاکہ ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے جو کام سر انجام دئیے جائیں وہ محفوظ طریقے سے سر انجام دئیے جاسکیں  یوم علی پراہل تشیع انجمنوں،تنظیموں  کی جانب سے بہترین بلدیاتی خدمات کو سراہا گیا اور ایڈمنسٹریٹر سید محمد علی شاہ، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک سمیت سپریٹنڈنگ انجنئیرز، مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ ودیگر افسران وملازمین کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت بلدیاتی خدمات کی بدولت ہر موقع بہترین بلدیاتی خدمات سے آراستہ رہتا ہے، یوم علی کے موقع پر ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن اور امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی سر انجام دئیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں: