Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد، ڈاکٹر فاروق ستار اور آفاق احمد کی خصوصی شرکت |

اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد، ڈاکٹر فاروق ستار اور آفاق احمد کی خصوصی شرکت

اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد، ڈاکٹر فاروق ستار اور آفاق احمد کی خصوصی شرکت

محرم الحرام میں بھائی چارگی اور باہمی اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے پاکستان انٹلیکچوئل فورم کی جانب سے ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہر بھر سے مختلف مسالک کی نمائندگی کرنے والے علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اجلاس میں  ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستاراور چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے  خصوصی طور پر تشریف لائے اور مکمل اجلاس میں شریک  رہے اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ انسانیت کے احترام کا ہے کوئی ایسا مذہب نہیں جہاں انسانیت کا درس نہ دیا گیا ہوا ماہ محرم الحرام میں اپنی ذمہ داری میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے اس کے لئے ایک ایجنڈے پر بھی کسی بھی اتحاد کے لئے تیار ہیں ہم سیاسی طور اگر چہ منقسم ہیں پر مذہبی ہم آہنگی کے لیے مکمل تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہم تمام مکاتب فکر کے علما کا احترام کرتے ہیں،چئیر مین پاکستان انٹلیکچوئل فورم محمد اسلم خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں علما نے ہمیشہ رواداری کا مظاہرہ کیا ہے ہمارے ملک سے سی بڑی تعداد زیارت مقامات مقدسہ کے لیے اور دینا میں دوسرے، نمبر پر پاکستانی  حج اور عمرہ  شام ایران عراق کے لیے سفر کرتی  اور زکات ادا کرتی  ھے آور کرپشن میں 116 نمبر پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا شہر کے مسائل پر علما کرام کی آواز موثر کردار ادا کرے گی ہمیں امید ہے کہ ہمارے بیانیے کے فروغ میں علمائے کرام تعاون فرمائیں گے، معروف عالم دین حافظ عبد الرحمن سلفی نے کہا کہ ہم امت واحدہ ہیں ایک نبی ایک قرآن اور ایک خدا کو ماننے والے ہیں ہمیں مصنوعی محبتوں کے بجائے حقیقی معنوں میں محبت کا درس دینا ہو گا دین اسلام میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے اہل بیت سے محبت و عقیدت ہم بھی رکھتے ہیں بس اپنا اپنا انداز محبت ہے آج کی یہ محبت و بھائی چارگی کی نشست کے انعقاد پر انٹلیکچوئل فورم مبارکباد کا مستحق ہے سرپرست اعلی پاکستان انٹلیکچوئل فورم امتیازالحق بخاری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو متحد ہوکر معاشی بدحالی کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی   سازشوں کو  ناکام بنانا ہوگا آفاق احمد اور فاروق ستار سمیت ہر وہ شخص جسے شہر کا درد وہ ہمارے ساتھ  مل کر کراچی کے لوگوں کو متحد کرسکتا ہے دونوں شخصیات کو انتہائی ممنون ہوں کہ ہماری دعوت پر نہ صرف تشریف لائے بلکہ پورا وقت موجود رہے جو کچھ فاروق ستار بھائی نے کہا اور معزز علمائے کرام نے فرمایا ہم ان تجاویز کی روشنی میں آگے بڑھیں گے اس موقع پر مولانا محمد سلفی,مولانا جعفرالحسن، پیر فراست شاہ،  تھانوی,مظفر حسین,مفتی عبدالغفور امجدی,علامہ علی کرار نقوی,مولانا مرتضی خان رحمانی, مولانا اسحاق مولانا منظرالحق تھانوی,محمد اسلم فاروقی ودیگرعلماء کرام نے بھی  متفقہ بیانیے پر حامی بھرتے ہوئے کہا کہ  محرم الحرام میں اتحاد اور پائیدار امن کے قیام میں سب کو  اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،  مولانا فیروزالدین رحمانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے علماء کرام کے احترام  میں گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا انہیں سننے آیا ہوں علماء کی دل سے قدر کرتا ہوں