متروکہ املاک کے متاثرین کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات

متروکہ سندھ کے متاثرین کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات

کراچی(نمائندہ خصوصی )ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز بہادرآباد پر متروکہ املاک کے متاثرین کے ایک وفد نے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔اس دوران 1971 میں پاکستان سے بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی جائیدادوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا وفد نے اس حوالے سے تفصیلات سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو آگاہ کیا انہوں نے توجہ سے ان کی گزارشات اور مسائل کو سنا ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے انہیں یقین دلایا کے آپکے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں: