Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
دانیہ کی ضمانت : فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ |

دانیہ کی ضمانت : فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر مدعیہ، پراسکیوٹر ایف آئی اے، انویسٹی گیشن افسر کو 8 فروری کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔عامرلیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ پرالزام ہے کہ انہوں نے خاوند کی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا کو فراہم کی تھی۔دانیہ شاہ کے خلاف عامرلیاقت کی صاحبزادی دعا عامرکی مدعیت میں ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ درج ہے

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل لیاقت گبول نے موقف اپنایا کہ ملزمہ دانیہ شاہ نے کوئی ویڈیو نہیں بنائی نہ ہی وائرل کی۔

دانیہ شاہ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سماعت کے دوران ملزمہ کو ضمانت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو ضمانت دی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو جائیں گی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانیہ شاہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ پر 26 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ دانیہ شاہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔