اسلام آباد: سابق گورنر اور وزیراعلیٰ مہتاب عباسی مسلم لیگ ن سے دلبرداشتہ ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔
سردار مہتاب عباسی پارٹی کے فیصلوں پر تحفظات رکھتے ہیں۔سردار مہتاب عباسی کا موقف ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے نظر انداز کیا جانا برداشت نہیں۔
مرکزی نائب صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔سردار مہتاب عباسی کا شمار پارٹی قائد نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
گذشتہ کچھ عرصہ میں کئی رہنما پارٹی پالیسیوں اور رویے سے نالاں رہتے ہیں۔یہ اطلاعات بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں سے رابطہ کرکے نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جا رہی ہے۔