Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس پی کے سابق رہنماؤں سے پی پی قیادت کی ملاقات، شمولیت کی دعوت | زرائع نیوز

پی ایس پی کے سابق رہنماؤں سے پی پی قیادت کی ملاقات، شمولیت کی دعوت

پی ایس پی کے ناراض رہنما سے پی پی قیادت کی ملاقات، شمولیت کی دعوت

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر سیاسی رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پی ایس پی کے ناراض رہنما اور مہاجر سیاست کے سینیئر سیاست دان سے ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی سابق پی ایس پی رہنما اور سینئیر سیاست دان انیس ایڈووکیٹ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی رہنما ناصر شاہ ، سعید غنی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

ملاقات میں انیس ایڈووکیٹ کے بھائی لئیق احمد ، رئیس خان اور سابق رہنما پی ایس پی سیف یار خان بھی شریک تھے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے انیس ایڈووکیٹ سے انکے بھائی اور بھتیجی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خونی کی۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انیس ایڈووکیٹ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔ جس پر انیس ایڈوکیٹ نے سوچنے کے لیے وقت بھی مانگا۔

بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ، ایسی ملاقاتیں معمول کے مطابق چلتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ایس پی کی رہنما اور ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی سمیتا افضال سید نے بھی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔

بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ نے 500 ساتھیوں سمیت پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، پھر میڈیا ونگ کی انچارج تحسین عابدی بھی پی پی میں شامل ہوئیں۔