Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ایس بی سی اے میں‌ کرپٹ‌ افسران کی چاندنی، ڈی جی کا انوکھا ایکشن |

ایس بی سی اے میں‌ کرپٹ‌ افسران کی چاندنی، ڈی جی کا انوکھا ایکشن

ایس بی سی اے میں‌ کرپٹ‌ افسران کی چاندنی، ڈی جی کا انوکھا ایکشن

ایس بی سی اے میں کرپشن میں ملوث افسران کو نوازا جانے لگا، ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے انوکھا ایکشن، کرپشن اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کو صرف سزا کے طور پر کراچی بدر کرنے کا حکم، کرپشن میں ملوث ہونے کے باوجود افسسران کو نہ عہدے سے فارغ کیا گیا نہ انکوائری شروع کی گئی۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے کے افسران کو بچانے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے لگے ہیں، ضلع شرقی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریحان خان اور بلڈنگ انسپیکٹر عقیل خان پر کرپشن ، غیر قانونی تعمیرات ، بغیر نقشے پاس کرائے تعمیرات کرانے کا الزام عائد کیا گیا۔

ایس بی سی اے کے نوٹی فکیشن میں افسران پر سنگین الزامات کے باوجود دونوں کی اندرون سندھ پوسٹنگ دے دی گئی، ریحان خان کو کراچی سے ڈسٹرکٹ سانگھڑ ، شہید بے نظیر آباد ریجن جبکہ عقیل خان کو مٹھی ، میرپور خاص ریجن میں اسی گریڈ اور پوسٹ پر تعیناتی دی گئی۔ ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔