کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔
شاہد آفریدی نےاپنی ٹویٹ میں کہاہےکہ قرآن مجید وہ عظیم کتاب ہے جو ہمیں دوسرے مذاہب کیساتھ رواداری سکھاتی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ قرآن مجید کی بے حرمتی ایک شرمناک عمل ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہوں ، اسلاموفوبک کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی نہیں ۔
