Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لکی مروت: فورسز نے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید | زرائع نیوز

لکی مروت: فورسز نے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

لکی مروت : سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں مختلف مقامات پر دہشتگردی کے 3 حملے پسپا کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کا کمانڈر موسیٰ خان بھی مارے جانے والوں میں شامل ہے۔

دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہداء میں نائیک صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔