Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مخالفین مشتعل کریں تو ۔۔۔۔ عامر خان کی ایم کیو ایم کارکنان کو اہم ہدایت اور درس و تدریس | زرائع نیوز

مخالفین مشتعل کریں تو ۔۔۔۔ عامر خان کی ایم کیو ایم کارکنان کو اہم ہدایت اور درس و تدریس

 

مخالفین مشتعل کریں تو ۔۔۔۔ عامر خان کی ایم کیو ایم کارکنان کو اہم ہدایت اور درس و تدریس


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کارکنان کو درس و تدریس کی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات کی آمد آمد ہے الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں کا جائزہ لے رہی ہے اس میں نئے ووٹوں کے اندراج کو ممکن بنائیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم الگ صوبے کے مطالبے اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہوں گے ، گزشتہ انتخابات میں ہونے والی کوتاہیوں سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے، نظم و ضبط ایم کیو ایم پاکستان کا خاصہ رہا ہے اس پہ عمل کر کہ ہی ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر سکتے ہیں۔

عامر خان نے کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے درس دیا کہ وہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات پر کارکنان گہری نظر رکھیں، گلی محلوں میں شرپسند عناصر پر نظر رکھیں
، قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کرتے ہوئے کسی بھی ناپسندیدہ عناصر سے الجھنے کے بجائے متعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اگر آپکو مشتعل کریں تو آپ صبر سے کام لیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews