سندھ، کرونا ویکسین لگوانے کی مہلت میں توسیع

سندھ میں کرونا ویکسین لگوانے کی مہلت میں توسیع


کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کرونا ویکسین لگوانے کی مہلت میں توسیع کردی۔

این ایس و سی کے فیصلوں پرمحکمہ داخلہ سندھ نے نیا یدایت نامہ جاری کیا، جس میں کمشنر کراچی ،کمشنر حیدرآباد اور کمشنر سکھر کو احکامات جاری کیے گیے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پہلے یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک ویکسین کے عمل کو یقینی بنانے کا حکم نامہ جاری ہو تھا، اب اس میں توسیع کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 8 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک ویکسین کی مہم چلائی جائے،جس نے ویکسین نہیں کرائی اس کی فوری ویکسین کیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ویکسین لگوانت کے احکامات پر سختی سے عمل کرایا جائے، عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھی متحرک کیا جائے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews

اپنا تبصرہ بھیجیں: