Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خبر دار ہوشیار!ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کا جدید طریقہ ڈھونڈلیا | زرائع نیوز

خبر دار ہوشیار!ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کا جدید طریقہ ڈھونڈلیا

کراچی : ہیکرز نے کرپٹو کرنسی کو چوری کرنے کیلئے جدید طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، وہ اب صارفین کے ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کررہے ہیں۔

ٹیک کرنچ کے مطابق ہیکرز ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کرتے ہیں جن کے پاس AT&T ای میل ایڈریس ہیں، ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد وہ متاثرہ شخص کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج اکاؤنٹ کو ہیک کرتے ہیں اور اس میں سے تمام کرنسی نکال لیتے ہیں۔ہیکرز جن ای میل اکاؤنٹس کو نشانہ بنارہے ہیں اُن میں att.net، sbcglobal.net، bellsouth.net اور دیگر AT&T اکاؤنٹس شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیکرز ایسا اس لئے کررہے ہیں کیونکہ اُن کے پاس AT&T کے اندرونی نیٹ ورک کے ایک حصے تک رسائی ہے، جو انہیں کسی بھی صارف کے لیے میل کیز بنانے کی اجازت دیتا ہے۔