واٹس ایپ میں نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

کراچی : دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نئے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے اور اب ایپلی کیشن جلد ہی ایک زبردست فیچرمتعارف کرانے جا رہی ہے جس کے تحت صارفین وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ماہرین نے بعض آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو مذکورہ فیچر تک رسائی دے دی ہے، جس کے تحت کسی بھی وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت جیسے ہی کسی صارف کو وائس نوٹ موصول ہوگا، اس کے نیچے ایک بار میں صارف کو یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ چاہیں تو اسے تحریر میں بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔

(نیٹ نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک)

اپنا تبصرہ بھیجیں: