Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد خوش آئند ہے, گورنر سندھ | زرائع نیوز

کراچی میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد خوش آئند ہے, گورنر سندھ

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے محمود احمد خان کی سربراہی میںساکنان شہر قائد کے7رکنی وفدنے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔

وفد میں حاجی رفیق پردیسی، پروفیسر اعجاز فاروقی ، جمال اظہر ، فہیم صدیقی ، سید تراب شاہ اور خالد شمسی شامل تھے۔وفد نے گورنرسندھ کو 25 فروری کو منعقد ہونے والے عالمی مشاعرہ میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات میں اردو ادب کے فروغ ، اردو مشاعرہ اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ اردو ہماری قومی اور رابطہ کی زبان ہے جس نے پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد خوش آئند روایت ہے،مشاعرہ سے اردو زبان و ادب کے فروغ میں مدد مل رہی ہے اس ضمن میں اردو ادب کی ترقی میں مشاعرہ کی روایت کا تسلسل انتہائی نا گزیر ہے۔

وفد کے سربراہ محمود احمد خان نے کہا کہ ساکنان شہر قائد تسلسل سے عالمی مشاعرہ کا انعقاد کررہا ہے جس میں پاکستان سمیت بیرون ملک سے شعراءکرام شرکت کرتے ہیں۔