Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بے وفائی کے شک پر خاتون نے شوہر کو جنسی عضو سے محروم کر دیا

بے وفائی کے شک پر خاتون نے شوہر کا اہم عضو کاٹ دیا

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق یہ بدقسمت شخص 40 سالہ سری پان سانوسان ہے جس کا جھگڑا اس کی 24 سالہ بیوی کرونا سانوسان سے ہوا تھا۔

دراصل کرونا کو شک تھا کہ سری پان اس کے ساتھ بے وفائی کر رہاتھا جس پر پہلے بھی ان کے درمیاں بحث و تکرار ہو چکی تھی۔ گزشتہ روز ایک بار پھر ان کے درمیاں جھگڑا ہوا تو کرونا نے طیش میں آ کر چھُرے سے اپنے شوہر کے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالااور اسے کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔

سری پان پر یہ ظلم ہوا تو وہ درد سے چیخنے اور تڑپنے لگا۔

اس کی چیخیں سن کر ہمسائے دوڑے ہوئے اس کی مدد کو آئے اور ایمبولینس بلوائی۔

اسے سمتی ویج سری راچا ہسپتال لے جایا گیا اور کچھ دیر بعد اس کا کٹا ہوا عضو بھی گلی میں سے ڈھونڈ کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کا سری پان کا علاج جاری ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کے جسم سے الگ ہونے والا عضو دوبارہ جڑ سکے گا یا نہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔