Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نقیب اللہ کے والد انتقال کرگئے | زرائع نیوز

نقیب اللہ کے والد انتقال کرگئے

 

راولپنڈی: کراچی میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے بے گناہ نوجوان کے والد نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے نقیب اللہ محسودکےوالدمحمد خان کینسرکے مرض میں مبتلا تھے،وہ راولپنڈی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے،جس کے باعث محمد خان انتقال کرگئے۔ یاد رہے کہ نقیب اللہ محسودکوکراچی میں ماورائےعدالت قل کردیاگیاتھا۔

نقیب اللہ کو گزشتہ برس ایس ایس پی ملیر کی قیادت میں پولیس پارٹی نے دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شور اٹھا تو معاملہ سامنے آیا، محمد خان اپنے بیٹے کے انصاف کے لیے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

راؤ انوار کے خلاف بیان دینے سے قبل نقیب اللہ کے والد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں‌

آرمی چیف آف اسٹاف نے نقیب اللہ کے والد سے ملاقات کی تھی اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، بعد ازاں انہیں خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے گھر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے پی ٹی ایم سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی ریلیوں اور جلسوں میں نقیب اللہ کے قتل کا ذکر نہ کریں اور نہ اُسے کیش کرانے کی کوشش کریں۔