Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لال لال کا زمانہ گیا، دائیں اوربائیں بازو کی سیاست کا وقت ختم ہوچکا، علی محمد خان | زرائع نیوز

لال لال کا زمانہ گیا، دائیں اوربائیں بازو کی سیاست کا وقت ختم ہوچکا، علی محمد خان

کراچی: وزیر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ طلبہ کی سیاسی سرگرمیاں ضرور ہونی چاہیں مگر یہ لال لال کا زمانہ نہیں، بائیں بازو کی سیاست کا وقت ختم ہوچکا کیونکہ طلبہ سیاسی طور پر میچیور ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں کہ طلبہ کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملنا چاہے کیونکہ اسی کے ذریعے وہ سیاسی تربیت حاصل کرتے اور اچھے برے کی تمیز سیکھتے ہیں، مگر ایک چیز کو ہمیں دیکھنا ہوگا کہ سیاست کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے بچے ہیں وہ نمبرز کم لیتے اُن سے کوئی نہیں پوچھتا، ایسا نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے جہاں طلبہ پر مکمل نظر رکھی جائے اور اُن کا استحصال نہ ہوسکے۔

’’اب یہ جو لال لال کہا جارہا ہے تو معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ اب لال کا زمانہ چلا گیا ہے،اَب روس کیمونسٹ نہیں رہا، اب دائیں اور بائیں بازو کی سیاست نہیں ہے بلکہ دائیں اوربائیں بازو کی سیاست کا زمانہ ختم ہوچکا ہے،اَب کیاصحیح اورکیاغلط کا زمانہ ہے۔