Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
راؤ انوار کے خلاف بیان دینے سے قبل نقیب اللہ کے والد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں‌ | زرائع نیوز

راؤ انوار کے خلاف بیان دینے سے قبل نقیب اللہ کے والد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں‌

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دورانِ سماعت یہ انکشاف ہوا کہ نقیب اللہ کے والد کو نامعلوم نمبروں سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

نقیب اللہ کے والد مبینہ طور پر دھمکیوں کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے جہاں انہوں نے راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف بیان دینا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ نقیب اللہ کے والد کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کرے اور اُن کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

نقیب اللہ محسود کی اہلیہ مںظر عام پر آگئی، تہلکہ خیز انکشافات

خیال رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، اس وقت کے ڈی ایس پی قمر احمد شیخ اور دیگر 25 گرفتار اور فرار پولیس اہلکاروں پر نقیب اللہ اور دیگر 3 افراد کو اغوا کے بعد جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا الزام ہے اور جعلی مقابلے کو چھپانے کے لیے مقتولین کا مبینہ تعلق داعش اور لشکر جھنگوئی سے بتایا گیا تھا اور ان کے پاس سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔