دو کروڑ سے زائد پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں شادی کی منتظر، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد نوجوان (لڑکے اور لڑکیاں) اچھے رشتوں کی وجہ سے شادی کے منتظر ہیں۔ اہلخانہ اور نوجوانوں نے اچھے رشتوں کی تلاش میں موبائل ایپ کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی شادی سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ہر گھر اچھے رشتے کی تلاش میں ہے اور تقریباً ہر گھر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے انتظار میں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شادی کے منتظر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادی قریبی رشتے داروں سے کروا دیتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اب ذات برادری سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں لیکن اپنی ذات برادری سے باہر مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے ہچکچاتے بھی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ اور نوجوانوں نے رشتوں کی تلاش میں رشتہ کرانے والے مختلف موبائل ایپ کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔ جیو کی رپورٹ کے مطابق مختلف ایپس پر لاکھوں لوگ رجسٹرڈ ہیں جسکا مقصد اچھے رشتے کی تلاش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: