پاکستان کے سب سے اہم شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں ندا اور ماہ رخ نسیم دو دہائیوں بعد بھارتی شہریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
دونوں بہنوں کی پیدائش کراچی کی ہے البتہ وہ اپنے والد کے ہمراہ 1995 سے انڈیا میں رہ رہی تھیں، انہوں نے شہرت حاصل کرنے کے لیے دو دہائیوں تک جدوجہد کی۔
دونوں کے والدین کی 1989 میں شادی ہوئی جس کے بعد 1991 میں ماہ رخ نسیم اور پھر 1995 میں ندا کی پیدائش ہوئی، لڑکیوں کے والد انڈین شہریتِ یافتہ تھے البتہ والدہ پاکستانی شہری تھیں۔
بھارتی حکام کی جانب سے والدہ کو 2007 میں ہی شہریت دے دی گئی تھی تاہم چوبیس سال کی رہائش کے دوران بیٹیوں کی شہریت نہ ہونے پر انہیں اور خاندان کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ندا اور ماہ رخ نے شہریت دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
والد نسیم کا کہنا تھا کہ ’’میرے خاندان کو 24 برس بعد بالآخر بھارتی شہریت دی گئی جو اعزاز کی بات ہے البتہ اس دوران جو پریشانیاں پیش آئیں وہ ناقابل بیان ہیں۔