اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تمام مسافر بسوں PSV (پبلک سرس ویکل ) میں بھارتی فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی۔
موٹروے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بسوں میں بھارتی فلموں، نفرت انگیز، مذہبی انتشار یا غیراخلاقی مواد پر پابندی لگائی گئی، بالی ووڈ فلمیں پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور عوام کی جانب موصول ہونے والی مسلسل شکایات پر اٹھایا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا، ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کی جانب سے موٹر وے پر چلنے والی تمام پی ایس وی گاڑیوں میں بھارتی فلمیں اور ایسی فلمیں یا مواد جس میں نفرت ، مذہبی انتشار وغیرہ خدشا ہو یا غیر اخلاقی مواد فی الفور بین کر دی گئی۔
اشفاق احمد کے مطابق پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، اب خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافر انڈین فلمیں اور نفرت انگیز مواد کی شکایت 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن اور موبائل ایپلیکیشن nhmp”hamsafar” پر نوٹ کراسکتے ہیں۔
