شکارپور میں درندہ صفت شوہر نے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنی اہلیہ کو سرعام گلا دبا کر قتل کیا اور اُس کی لاش درخت سے لٹکا دی۔
تحریک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو نےسندھ کی تحصیل شکار پور کے گاؤں وزیر رند کی ویڈیو شیئر کی جسے کمزور دل افراد نہیں دیکھ سکتے۔
انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی وی مثبت آنے پر شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کیا اور اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ دعا بھٹو نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنادیا۔
ڈکھن پولیس اسٹیشن کی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اسٹسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شکارپور پولیس فاروق امجد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم بہادر رِند نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور چار بچوں کی ماں 30 سالہ زرینہ کو ان کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آنے پر درخت پر رسی سے لٹکا کر قتل کیا۔
اور جھوٹی پھپوکہتی ہیں ایڈز اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے
👇🏻
جہالت کی انتہا
تمہارے اندر ایڈز وائرس کیسے آیا تم بدکرادر عورت ہو۔
تمہیں ایڈز ہے میں دوسری شادی کرونگا۔
گاؤں ٹھارو رند میں درندے صف شخص نے اپنی بیوی کو گلادبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو درخت سے لٹکا دیا pic.twitter.com/gPi88MO4wX— Dua~Bhutto (@DuaBhuttoPTI) May 29, 2019
