Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ثریا شہاب انتقال کرگئیں | زرائع نیوز

ثریا شہاب انتقال کرگئیں

معروف براڈکاسٹر ثریا شہاب جمعہ کی صبح انتقال کرگئیں، اُنہیں سہ پہر میں اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے لواحقین میں دوبیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

ثریا شہاب نے اپنے براڈکاسٹنگ کیریئر کا آغاز ریڈیو تہران کے ایک میگزین پروگرام سے کیا تھا، یہی پروگرام اُن کی کامیابی کا سبب بنا۔ اس پروگرام کا آغاز کچھ یوں ہوا کرتا تھا، آواز کی دنیا کے دوستوں یہ ریڈیو ایران، زاہدان ہے۔

بعدازاں ثریا شہاب نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر ملازمت کا آغاز کیا، انہوں نے اس شعبے میں بہت اعلیٰ مقام حاصل کیا اور اپنے عہد کی سلیبریٹی بن گئیں۔

1980ء کی دہائی کے وسط میں ثریا شہاب نے بی بی سی اردو سروس میں شمولیت اختیار کی اور لندن منتقل ہوگئی تھیں۔

بشکریہ: عمران علی جونیئر